شانگلہ (مانند نیوز)شانگلہ میں بارشوں کی کمی سے موسمی بیماریاں بڑھ گئیں،شانگلہ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں رواں موسمِ سرما کے دوران معمول کی بارشیں نہ ہونے کے باعث جہاں خشک سالی اور موسمی بے ترتیبی نے عوام کو فکرمند کر رکھا ہے، وہیں اس کے براہِ راست اثرات انسانی صحت پر بھی تیزی سے نمودار ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر بچوں اور بزرگوں میں سانس، جلد اور موسمی انفیکشنز کی شرح میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس نے پوری وادی میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے سے فضا میں گرد و غبار زیادہ دیر تک موجود رہتی ہے، جس کی وجہ سے دمہ، کھانسی، الرجی، نزلہ، بخار، زکام اور آنکھوں کی تکالیف عام ہو گئی ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق، بچوں کا مدافعتی نظام کمزور ہونے کے باعث انفیکشنز تیزی سے پھیل رہے ہیں، جبکہ بزرگوں میں سانس کی بیماریوں، سینے میں جلن اور بخار کی شکایات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شانگلہ کے سرکاری اور نجی طبی مراکز میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موسمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد معمول سے کہیں زیادہ رپورٹ کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خشک موسم میں گلے اور سانس کی نالیوں میں جلن بڑھتی ہیں،کم درجہ حرارت اور دھوئیں سے آلودہ فضا بچوں کے لیے زیادہ نقصان دہ ہیں،پانی اور خوراک کی کمی جسم کو مزید کمزور کرتی ہیں۔بارشوں کی کمی نے علاقے میں خشک سالی کے امکانات بھی بڑھا دیے ہیں۔بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح متاثر ہو رہی ہیں،گھروں میں نمی نہ ہونے کی وجہ سے کھانسی اور بخار کے کیس بڑھ رہے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ ہفتوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع نہ ہوا، تو حالات زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے