سخاکوٹ(مانند نیوز) پاکستان یوتھ کونسل ملاکنڈ ریجن کے عہدہ داروں کااعلان کردیا گیا ضمیر باچہ کو صدر جبکہ ریاض احمد کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔دیگر عہدہ داروں میں ملک کامران، حیات الرحمان، ظفر اللہ خان سینئر نائب صدور، محمدروشن، عنایت خان، محمدزبیر نائب صدور، محمدزوہیب ایڈیشنل سیکرٹری، محمدشاہد ڈپٹی سیکرٹری جبکہ سوشل میڈیا ٹیم میں شاکر باچہ، نعمان خان اور محمدشاکراللہ شامل ہیں۔نومنتخب صدر ضمیر باچہ، جنرل سیکرٹری ریاض احمد اور کابینہ کے دیگر عہدہ داروں نے پاکستان یوتھ کونسل کے مرکزی صدر سیمابیہ، صوبائی صدر صداقت علی، جنرل سیکرٹری ظفر پٹھان اور صوبائی رہنما فائیدگل اتمان خیل کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پر بھرپور اعتماد کرکیا۔نومنتخب عہدہ داروں نے کہا کہ مرکزی صدر اور صوبائی صدر نے ان پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے وہ انشاء اللہ انہیں ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور انکے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔