سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے دورہ بنگلہ دیش نے مخالفین کے اوسان خطا کر دئیے ہیں بنگلہ دیش میں مولانا فضل الرحمان کو ملنے والا والہانہ اور بے مثال استقبال نے نہ صرف انکی عالمی سطح پر مقبولیت کا ثبوت ہے بلکہ انکے سیاسی بصیرت اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی جدوجہد کااعتراف ہے۔ اپنے رہائش گاہ پرانہ سخاکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سلمان تاثیر نے کہا کہ بنگلہ جس انداز سے قائد جمعیت کا پرتباک استقبال کیا گیااور مختلف مقامات پر انہیں جس عقیدت واحترام سے نواز گیااس سے مخالفین کی پریشانی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی اہم مذہبی وسیاسی شخصیت ہے۔جنہیں امت مسلمہ ایک متفقہ قائد کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔مولانا سلمان تاثیر نے مذید کہنا تھا کہ قائد جمعیت ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور عوامی حقوق کے تحفظ بھرپور جدوجہد کر رہے ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا دورہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی اواز عالمی سطح پر سنی جاتی ہے اور مسلم دنیا میں انکی قیادت کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان کی عالمی سطح پر پذیرائی پاکستان کیلئے بھی مثبت اثرات مرتب کریگی اور امت مسلمہ کے مابین اتحاد ویکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے