گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، آئی جی ایف سی ریاض نذیر گاڑھا نے گورنر کا استقبال کیا، گورنر نے دورہ کے دوران یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی، ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر گورنر کو گزشتہ روز حملہ کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی گئی. گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فتنہ الخوارج کے حملہ کو ناکام بنانے پر فیڈرل کانسٹبلری کو خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ تین جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر اپنے ساتھیوں کی جانیں بچائیں، آج اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے یہاں آیا ہوں. انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن کیلئے ایف سی سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. پوری قوم دھشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایف سی جوانوں کو اعلی اعزازات کیلئے نامزد کرنا لائق تحسین اقدام ہے