اسلام آباد (مانند نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مردان میں سگریٹ کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر لیے۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری پر چھاپہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو نے مارا، ضبط شدہ سگریٹ پر ٹیکسز ادا نہیں کیے گئے تھے جس پر فیکٹری کو سیل کر کے مالکان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ فیکٹری سینیٹر دلاور خان کی ہے اور ان کے دباؤ کے باوجود کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران کوئی سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر دلاور خان کا کہنا ہے کہ میں گاؤں نہیں گیا، فیکٹری پر چھاپے کا کوئی علم نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے