ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں طالبات کیلئے فیصلہ سازی کی مہارت کے عنوان پر ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بٹ خیلہ میں طالبات کیلئے ”Decision Making Skills” کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ تربیتی سیشن میں طالبات کو فیصلہ سازی کے مختلف مراحل، مسئلہ حل کرنے کی حکمتِ عملی اور تنقیدی سوچ کی اہمیت پر جامع تربیت فراہم کی گئی۔ طالبات نے عملی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی ریجنل ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ملاکنڈ ڈویژن اور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج درگئی تھے، جنہوں نے اس تربیتی سیشن کو سراہتے ہوئے اسے طالبات کی شخصیت سازی کیلئے نہایت اہم قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں اور منتظمین میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔