اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر ہونے والے فراڈ کو ناصرف بےنقاب کیا بلکہ جدید AI ٹول کی مدد سے نوسرباز کو معافی مانگنے پر بھی مجبور کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کے نوجوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ریڈاٹ‘ پر شیئر کی جس کے بعد یہ کہانی تیزی سے وائرل ہو گئی۔

یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب نوجوان کو فیس بک پر اپنے کالج کے سینئر کے نام سے ایک پیغام موصول ہوا۔

پیغام بھیجنے والا خود کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ظاہر کر رہا تھا، اس کا دعویٰ تھا کہ اس کا ایک دوست مہنگے برانڈز کے برقی آلات اور فرنیچر انتہائی کم قیمت پر بیچ رہا ہے۔

امریکا: چیٹ جی پی ٹی کے ڈائیٹ پلان نے 60 سالہ شخص کو اسپتال پہنچا دیا

پیغام موصول ہونے پر نوجوان کو شک اس بناء پر ہوا کہ اس کے پاس اپنے سینئر کا ذاتی نمبر پہلے سے موجود تھا، نوجوان نے اصل سینئر سے رابطہ کرکے جعل سازی کی تصدیق کی اور بعد ازاں فراڈ کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا۔

نوجوان کے مطابق اسی دن اِسے ایک اور نمبر سے پیغام موصول ہوا، اس بار پیغام بھیجنے والے کے اکاؤنٹ پر ایک فوجی کی تصویر لگی ہوئی تھی، دوسرے نمبر سے نوسرباز نے رقم کی ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ بھیجا تھا، نوجوان نے تکنیکی خرابی کا بہانہ کر کے وقت حاصل کیا اور چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے ایک سادہ ویب پیج تیار کیا جو وزٹر کی جغرافیائی لوکیشن اور فرنٹ کیمرے سے تصویر حاصل کر سکتا تھا۔

نوجوان نے یہ لنک نوسرباز کو بھیجا اور کیو آر کوڈ ویب پیج پر اپ لوڈ کرنے کا کہا تاکہ رقم کی ادائیگی فوراً ہو سکے۔

چیٹ جی پی ٹی پر خودکشی کا الزام، اوپن اے آئی اور سیم آلٹ مین کے خلاف مقدمہ درج

لالچ میں آ کر نوسرباز نے لنک کھول لیا اور ویب پیج نے فوراً اس کی درست جی پی ایس لوکیشن، آئی پی ایڈریس اور چہرے کی واضح تصویر محفوظ کر لی، بعدازاں نوجوان نے یہ معلومات اور تصویر خود نوسرباز کو بھیج کر اِسے فوراً معافی مانگنے اور دھوکہ دہی چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے