شانگلہ(مانند نیوز)عالمی یومی معذورشانگلہ میں 20 ہزار سے زائد معذور افراد شدید بدحا لی، بنیادی آلات سے محرومیوں کا شکار ہیں۔کہی ہزار افراد کوئلے کے کانوں کان کنی کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد معذور ہو چکے ہیں ان دادرسی کے لیے سرکاری سطح پر کوئی اقدامات نہ ہونے کے برابرہیں۔ عالمی یوم معذور کے حوالے سے بھی کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی۔ سوشل ویلفیئر شانگلہ کے مطابق شانگلہ میں 18400 سے زائد معذورافرادکی رجسٹریشن ہو چکی ہیں تا ہم آزاد ذرائع ان معذور افراد کی تعدا دبیس ہزار سے زائد بتاتی ہیں۔شانگلہ میں بدقسمتی اس امر کی ہے اگر یہاں کسی خصوصی افراد کے لیے کوئی اقدامات کے بھی جائیں تو وہ بھی چند مقتدر حلقوں تک محدود ہو جاتے ہیں،گزشتہ ہفتے سوشل ویلفئیرشانگلہ کے زیراہتمام مقامی انتظامیہ کی جانب سے معذوروں کیلئے خصوصی کھلی کچہری کا انعقادکیاگیاتھاجس میں مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاران شریک ہوئے میں شریک معذورافرادنے مسائل کے انبارلگادیے اوربنیادی آلات نہ ہونے کہ شکایتیں کردی اور شدیدبدحالی بیان کی۔سرکاری محکموں کے اہلکاران نے ان کی شکایات نوٹ کی تاہم سوال یہ ہے کہ ان محکموں کیساتھ اتنے وسائل ہے کہ ان معذوروں کو ریلیف فراہم کرسکے یا ان کیلئے فنڈزمہیا کرسکے یا ان کیلئے ویل چیئر اورضروری آلات کا بندوبست کرسکے۔یہ وہ سوالات ہیں جومعذور افراد کررہے ہیں۔سوشل ویلفیئر شانگلہ کے مطابق شانگلہ میں اب تک 18400 معذور افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہیں جس میں گزشتہ سال 700 افراد میں 10 ہزار روپے اعزازیہ تقسیم کر دیا گیا ہے تاہم 20 ہزار افراد میں صرف 700 افراد میں پیسوں کی تقسیم اٹے میں نمک کے برابر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے