شانگلہ (مانند نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و تحصیل مئیر بشام حاجی سدیدالرحمان نے ملکی و مقامی حالات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں جن کے ہوتے ہوئے ترقی ممکن نہیں،انھوں نے کہا کہ جو لوگ شانگلہ میں ترقی کے دعوے کرتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ شانگلہ کو سب سے زیادہ نقصان بھی انہی عناصر نے پہنچایا ہیں،شانگلہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہیں۔یہاں کے عوام کے مینڈیٹ پرڈاھاکہ ڈالا گیااور ایک غیر منتخب شخص کوشانگلہ کے عوام پرمسلط کردیاگیاعوام اس ٹولے کا بھرپوراحتساب کریں گی۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں لیلونئی،کس ودیگر میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ اس موقع پرپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے معززین، نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔ حاجی سدیدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر شانگلہ میں ترقی کے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں، حقیقت میں سب سے زیادہ نقصان بھی انہی لوگوں نے شانگلہ کو پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق برسوں سے جاری نظراندازی اور ناقص پالیسیوں کے باعث آج ضلع کی پسماندگی میں اضافہ ہوا ہیں۔حاجی سدیدالرحمان نے کہا کہ آج شانگلہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہو رہی اور عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔حاجی سدیدالرحمان نے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور وہ ان لوگوں کو پہچان چکے ہیں جو ذاتی مفادات کے لیے ترقی کے نام پر سیاست کرتے رہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شانگلہ کی حقیقی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب کے آخر میں علاقے کے درجنوں افراد نے حاجی سدیدالرحمان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اُن کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان بھی کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے