ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام ویلفیئر ہوم فار فیمیل چلڈرن بٹ خیلہ میں منعقدہ تقسیمِ امداد کی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اور ویلفیئر ہوم کے منیجر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے یتیم اور مستحق طالبات میں موسمِ سرما کی کٹس، یونیفارم اور نقد امداد تقسیم کی۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھے گی تاکہ یہ بچے ایک بہتر مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔ یہ معاونت طالبات کی سردیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔