ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) ملاکنڈ کے ہمراہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی جانب سے جاری کردہ ایکس گریشیا (Ex-Gratia) چیکس، جو پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے ذریعے موصول ہوئے تھے، متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے۔ یہ امداد اُن متاثرین کیلئے ہے جنہیں گزشتہ مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والی قدرتی آفات (جانی نقصانات اور زخمیوں) کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ خاندانوں نے مشکل کی اس گھڑی میں بروقت مالی تعاون فراہم کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو انتظامیہ کی جانب سے ایک حوصلہ افزا اور مثبت قدم قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی اور امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے