اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں جدید زرعی ترقی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے فارمر کنسلٹنسی/فسیلیٹیشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احسان افریدی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، چیئرمین تحصیل کونسل مستوج، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، فارمر حضرات اور دیگر معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔اس سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد کسانوں کو جدید زرعی طریقوں، باغبانی اور سبزیوں کی معیاری کاشت کے اصولوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار کو بہتر بناتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس تک رسائی حاصل کرسکیں۔ سنٹر کسانوں کو ہر ممکن تکنیکی و عملی رہنمائی فراہم کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈز/ہجرہ آرگنائزیشن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید علی شاہ نے اعلان کیا کہ ہجرہ اور ہیڈز آرگنائزیشنز مل کر مقامی کاروباری خواتین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی ٹریننگ اور گرانٹس فراہم کریں گے جس کے تحت 100 خواتین کو تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احسان افریدی نے اپنے خطاب میں اس سنٹر کو اپر چترال کے کسانوں کے لیے نہایت حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ جدید تربیت اور رہنمائی سے زرعی میدان میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر نے سنٹر کے افتتاح میں شرکت کرنے اور تعاون کی یقین دہانی پر اسسٹنٹ کمشنر اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے