پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا. کے ایس ای 100 انڈیکس نے ابتدائی لمحات میں تقریباً 1,000 پوائنٹس کا اضافہ کیا.اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، تیل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل ہیں۔ حبکو، ماری، اوجی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ہفتے کا آغاز مضبوط اور پراعتماد انداز میں کیا، جہاں حصص بازار میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,217.67 پوائنٹس کے اضافے سے 168,303.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ امریکی ڈالر مستحکم رہا کیونکہ سرمایہ کار رواں ہفتے کے آخر میں امریکا میں شرحِ سود میں کمی کے امکانات کے پیشِ نظر محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے تھے۔ دوسری جانب جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد جاپانی ین میں بھی استحکام رہا، کیونکہ زلزلے کے اثرات محدود رہے۔

مرکزی بینکوں کے اہم اجلاسوں سے قبل سرمایہ کاروں کا رجحان محتاط رہا، جن میں اسی روز ریزرو بینک آف آسٹریلیا کا اہم فیصلہ بھی شامل تھا، جبکہ مارکیٹس عالمی شرحِ سود کے مستقبل سے متعلق واضح تصویر کی منتظر رہیں۔

رواں ہفتے ریزرو بینک آف آسٹریلیا، سوئس نیشنل بینک اور بینک آف کینیڈا سے شرحِ سود برقرار رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ توقع ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو بدھ کو شرحِ سود میں کمی کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے