بونی (نمائندہ مانند) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی اپر چترال میں اینٹی کرپشن ویک منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سپورٹس اپر چترال نے مختلف سول سوسائٹیز کے تعاون سے مختلف تعلیمی اداروں میں اینٹی کرپشن ویک منایا۔ جس میں مقررین نے کرپشن کے بنیادی اسباب (Root Causes) اس کے معاشی و سماجی اثرات اور قومی، صوبائی و ضلعی سطح پر اس کے نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال، سول سوسائٹیز کے سربراہان،اساتذہ کرام، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے