اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 15فروری 2026 کو ہوگی، الیکشن کمیشن.
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاہے. بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 15فروری 2026 کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ نامزدگی فارم جمع کرانے کا مرحلہ 22 سے 27 دسمبر تک جاری رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کے نام 29 دسمبر کو شائع کیے جائیں گے جب کہ کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی 30 دسمبر سے 3 جنوری تک ہوگی۔
مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر کی جاسکیں گی اور درخواستوں پر فیصلے 9 سے 13 جنوری کے درمیان سنائے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نظرثانی شدہ فہرست 14 جنوری کو جاری ہوگی، کاغذاتِ نامزدگی 15 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 16 جنوری کو کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے