اسلام آباد (مانند نیوز) دبئی میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر کیے جانے والا ٹاور لانچنگ کے پہلے ہی دن مکمل فروخت ہو گیا۔

دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ زاید روڈ پر تعمیر ہونے والے شاہ رخ ٹاور کی مالیت 2.1 ارب درہم ہے جس کا تخیمنہ 159 ارب 60 کروڑ پاکستانی روپے لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان کی جائیدادیں، منت سے دبئی کے ولا تک شاہانہ زندگی کا سفر
شاہ رخ ٹاور کی لانچ تقریب دبئی ایکسپو سٹی میں ہوئی جس میں 6 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ٹاور عالمی معیار کی سہولتوں اور جدید ڈیزائن سے مزین ہو گا اور شیخ زاید روڈ پر ایک ممتاز تجارتی مرکز بنے گا، منصوبے کی تکمیل 2029ء تک متوقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے