اسلام آباد (مانند نیوز)عراق کے متعدد صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بارشوں سے سلیمانیہ صوبے کے متعدد دیہات ڈوب گئے، کئی مکانات اور اسکولوں کی عمارتیں منہدم ہو گئی، جبکہ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ادھر دیوانیہ، دیالی، صلاح الدین اور کردستان کے علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بغداد کرکوک ہائی وے سمیت بین الصوبائی شاہراہیں زیرِ آب آنے کے باعث زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ منگل سے شمالی صوبے سلیمانیہ سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ دیگر صوبوں تک بھی پھیل گیا ہے، خراب موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے