اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت میں گول گپے فروخت کرنے والے ایک ٹھیلے کی ویڈیو ’بوائز ناٹ الاؤڈ‘ لکھنے ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، کیونکہ گول گپوں کے اسٹال پر نمایاں طور پر انگریزی میں لڑکوں کی انٹری بند ہونے کا لکھا ہوا ہے۔

اسٹال کے اردگرد صرف لڑکیاں اور خواتین نظر آتی ہیں اور اسی منفرد پابندی نے صارفین کو ناصرف محظوظ کیا بلکہ ایک مزاحیہ بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے، جو صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں دو لڑکیاں ہنستے ہوئے اسٹال والے کی طرف اشارہ کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ انکل ہماری سیفٹی کے لیے کتنا سوچ رہے ہیں، سن لو لڑکو! تمہارے ساتھ بہت امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں دونوں لڑکیاں زبردست قہقہہ لگاتی نظر آتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے