بریکوٹ (مانند نیوز)سوات بریکوٹ میں میرخیل قوم کا تعارفی اجلاس — قومی اتحاد کیلئے اہم پیشرفت سوات بریکوٹ میں میرخیل قوم کا ایک اہم اور تاریخی تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے میرخیل خاندان کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس اجلاس میں سوات مٹہ، مینگورہ، بریکوٹ، شانگلہ الپورئ، شانگلہ چاگم، کوہستان، مردان، صوابی اور مانیرئی کے نمائندے شامل ہوئے۔اجلاس کا بنیادی مقصد قومی اتحاد، باہمی رابطے کا فروغ، اور آئندہ کے اجتماعی لائحۂ عمل پر مشاورت کرنا تھا۔ اس موقع پر معزز مشران نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرخیل قوم کو ایک مضبوط، منظم اور پرامن قوت کے طور پر آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام علاقوں کے میرخیل خاندانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے نوجوانوں کی رہنمائی، باہمی تعاون، فلاحی سرگرمیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے مربوط حکمتِ عملی تیار کی جائے۔مشران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ:”انشاءاللہ بہت جلد صوبائی سطح پر میرخیل قوم کا ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں باقاعدہ کابینہ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔”اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جبکہ شرکاء نے ایسے اجتماعات کے تسلسل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے