اسلام آباد (مانند نیوز)قابض بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق کشمیری نوجوان کی شناخت خالد شریف بٹ کے نام سے ہوئی ہے جس کی مسخ شدہ لاش مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے وجے پور سے ملی۔

سوگوار خاندان نے اس بہیمانہ قتل پر بھرپور احتجاج کیا جبکہ حریت رہنما عبدالحمید نے خالد بٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان کو بھارتی ایجنسیز نے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ تشدد کے دوران شہید ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے