اسلام آباد (مانند نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمانڈر اِن چیف اور ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبیئن عرب مسلح افواج سے ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔