اسلام آباد (مانند نیوز)آرمی چیف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا، یہ ایوارڈ اُن کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کے اعتراف میں دیا گیا۔

سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اسٹریٹجک وژن کو سراہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز دیے جانے پر خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کے موقع پر باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال، دفاعی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے