لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم نے تہوار کے آخری روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رفعت اللہ خان کے ہمراہ کالاش ویلیز کا دورہ کیا۔ افسران نے چیک پوائنٹس، سیکیورٹی انتظامات، سیاحتی سہولیات، مانیٹرنگ ڈیسک اور ٹریفک پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔آفسران نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔آفسران نے ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، چترال لیویز، ریسکیو 1122، پولیس اور ٹورازم پولیس کی انتھک کوششوں کو سراہا اور کالاش برادری کو تہوار کے کامیاب و پُرامن انعقاد پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تہوار کے کامیاب انعقاد میں ڈی جی کے وی ڈی اے کے اہم کردار اور اقدامات کو خصوصی طور پر سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتی برادری کے تحفظ، عوامی سہولیات کی فراہمی، سیاحت کے فروغ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے