پشاور(مانند نیوز)دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے چیئرمین عمیر خان اتوزئی نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت بلند اخلاقی اقدار، آئین و قانون کی پاسداری اور جمہوری روایات کی حقیقی عکاس تھی۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی پوری جدوجہد میں دیانت داری، اصول پسندی اور قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا، جو آج کے دور میں بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جائیداد ڈاٹ کام کے دفتر میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد جائیداد ڈاٹ کام کے قائمقام سی ای او عاطف خان اتوزئی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی اور جدوجہد پر روشنی ڈالی۔عمیر خان اتوزئی نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے قوم کو اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصول عطا کیے، جن پر عمل کر کے آج بھی ملک کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات اپنانے اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں قانون کی بالادستی، باہمی احترام اور دیانت داری کو فروغ دینا ہوگا تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور خوددار ریاست بنایا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے