ابٹ آباد(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات محمد طارق گلیات میں سڑکوں کی بحالی کے جاری کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ برفباری کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکمے متحرک ہیں۔
اس سلسلے میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی (پی کے ایچ اے) اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) کی مشینری مرکزی شاہراہوں اور مختلف لنک روڈز پر برف کی صفائی اور سڑکوں کی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بحالی کے کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے