شیرگڑھ(نمایندہ مانند نیوز)ژوندون کارڈ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے صحت کے شعبے میں ایک اہم اور انقلابی اقدام ہے اختشام خان ایڈووکیٹ سابق مشیر صحت و رکن صوبائی اسمبلی تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی شیرگڑھ تحصیل تخت بھائی، ضلع مردان میں سابق صوبائی مشیر صحت و رکن صوبائی اسمبلی احتشام علی ایڈووکیٹ نے باضابطہ طور پر ژوندون کارڈ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ
پاکستان تحریکِ انصاف کا ایک اور بڑا عوامی فلاحی اقدام صحت کارڈ جیسے تاریخی اور کامیاب منصوبے کے بعد، قائدِ تحریک عمران خان کے وژن کے عین مطابق خصوصی کاوشوں سے ضلع مردان میں باقاعدہ طور پر ژوندون کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
ژوندون کارڈ کے تحت غریب، نادار اور مستحق افراد کو مکمل فری OPD سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں مفت معائنہ
، مفت ادویات ، ضروری لیبارٹری ٹیسٹ جیسے بنیادی طبی سہولیات شامل ہیں۔
یہ منصوبہ ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے، جسے ان شاء اللہ جلد پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی خدمت، صحت کے شعبے میں اصلاحات اور کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ژوندون کارڈ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے صحت کے شعبے میں ایک اہم اور انقلابی قدم ہے، جس کا بنیادی مقصد غریب اور نادار عوام کو دہلیز پر مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اور ان سے مستحق اور نادار افراد کے لیے مکمل فری OPD
ڈاکٹر سے مفت معائنہ تجویز کردہ ادویات بالکل مفت ضروری لیبارٹری ٹیسٹ بغیر کسی فیس سرکاری صحت مراکز میں شفاف اور باعزت علاج ہے اور اس منصوبے کا دائرہ کار ابتدا میں ضلع مردان سے آغاز (پائلٹ پراجیکٹ) کامیابی کی صورت میں پورے خیبر پختونخوا میں توسیع ژوندون کارڈ صحت کارڈ کے بعد صحت سہولیات کا دوسرا مضبوط ستون ہوگا .اختشام خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ خصوصی طور یر یہ منصوبہ قائدِ تحریک عمران خان کے اس وژن کی عملی تعبیر ہے جس کے تحت “ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کمزور اور مستحق شہریوں کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرے۔”
ژوندون کارڈ نہ صرف عوام کو ریلیف دے گا بلکہ سرکاری ہسپتالوں پر دباؤ کم کرنے اور صحت کے نظام کو مؤثر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔