کراچی (اے ایف بی) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں پندرہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، سٹاک انویسٹرز کی تعداد بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پی ایس ایکس کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جو بھی سرمایہ کاری کرے گا وہ 50 فیصد سے زیادہ منافع کمائے گا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کارکردگی اور منافع میں بھارت، سری لنکا، یو اے ای، چائنا سٹاک مارکیٹس سے بہت بہتر رہی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ ررفتار نے مارگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ہانگ کانگ، جاپان،سنگاپور،ترکیہ کے حصص بازار بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا مقابلہ نہ کر سکے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج 15 ممالک کی فہرست میں دوسرینمبر پربراجمان ہو گئی، پہلی بار 30 فیصد اضافے سے نئے انویسٹرز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئیانویسٹرز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کی حد عبور کرگیا، انویسٹرز کی مجموعی تعداد پہلی بار4 لاکھ 64 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے