پشاور( مانند نیوز )ڈسٹرکٹ یوتھ آ فس مردان اور غیر سرکاری تنظیم ہیومن کیئر فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے نوجوانوں کی فنی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے شروع کیے گئے تین ماہ پر مشتمل اسکل فیز پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے موقع پر آج ریڈنگ کلب مردان میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ہیو من کیئر فاؤنڈیشن فواد احمد اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تخت بھائی کے پرنسپل محمد ابرار تھے، جنہوں نے نوجوانوں میں ہنر مندی کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب میں جائیداد ڈاٹ کام کی اکاونٹ آفیسر بسمہ سمیع کو ایڈیٹنگ تین ماہ کورس مکمل کرنے پر خصوصی اسناد سے نوازا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد ابرار نے کہا کہ موجودہ دور میں ہنر کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اگر اس طاقت کو مثبت سمت میں استعمال کیا جائے اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق ہنر فراہم کیے جائیں تو ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا نوجوان ہی ہمارا کل کا مستقبل ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تعلیمی ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے