ڈیرہ(مانند نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران اپنی رہائشگاہ کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں دوسرے روز بھی اوپن پبلک ڈے کا انعقاد کیااورعوامی شکایات و مسائل سننے کیلئے منگل کے روز بھی کنڈی ماڈل فارم میں موجود رہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اورمضافاتی علاقوں کے عوام سمیت پیپلز پارٹی کے کارکن کنڈی ماڈل فارم پہنچے اور گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی۔گورنر خیبرپختونخوا نے عوام علاقہ کے سماجی، معاشرتی اور مختلف محکموں سے متعلق مسائل و شکایات سنیں اورعوامی شکایات و مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ڈی آئی خان میں 2 روز اوپن پبلک ڈے کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے،متعلقہ محکموں کو عوامی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کنڈی ماڈل فارم عوامی رابطے کی علامت ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔کنڈی ماڈل فارم کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے پر شہریوں اور پارٹی کارکنوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے