اسلام آباد ک(مانند نیوز)ے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس میں دلہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات دو بجے بارات کے گھر پہنچنے کے بعد سلنڈر دھماکا ہوا، جس سے عمارت گر گئی، ملبے تلے دب کر دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھر میں شادی کا فنکشن جاری تھا کہ سلنڈر دھماکا ہو گیا، دھماکا 66 کوارٹرز گلی نمبر 23 میں ہوا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پڑوس کے 3 گھر بھی متاثر ہوئے ہیں، حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واقعے کی اطلاع پر ضلعی حکام جائے حادثہ پر پہنچے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے