اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک جنگلی ہاتھی کے حملوں میں 9 روز کے دوران 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں یکم سے 9 جنوری کے درمیان ہوئیں تاہم اب تک ہاتھی کو قابو نہیں کیا جاسکا۔

بھارت: راجدھانی ایکسپریس سے ٹکرا کر 8 ہاتھی ہلاک، ٹرین سروس متاثر

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایک سو سے زائد فاریسٹ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم ہاتھی کی تلاش میں مصروف ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی رات کے وقت اکثر اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے جس سے اسے ٹریس کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اس کا یہ رویہ 15سے 20 روز میں ختم ہو سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے