اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر حملے کی دھمکیوں کے بعد امریکی جنگی طیاروں کی قطر کے العدید ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات قطر کے العديد بیس سے کئی امریکی جنگی طیاروں نے پروازیں کیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے سی 135 ایئر ریفیولنگ ٹینکر اور بی 52 اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے پروازیں کیں۔

ایران کیخلاف حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے، نائب صدر

خبر ایجنسی کے مطابق قطر کا العدید ایئربیس ایرانی سرحد سے 200 سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایران میں امریکا کے ورچوئل سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں اور یہ تشدد میں بدل سکتے ہیں۔

سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ کے ذریعے ایران چھوڑ دیں اور ایسے انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے