اسلام آباد (مانند نیوز)دنیا کی مختصر ترین پرواز ہونے کا اعزاز اسکاٹ لینڈ کے جزائر ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان سفر کرنے والی پرواز کو حاصل ہے۔

اس پرواز کا دورانیہ صرف 53 سیکنڈز ہے اور یہ پرواز اس مختصر وقت میں 1.7 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے۔

برطانوی ایئرلائن لوگن ایئر کی جانب سے یہ مختصر سفر طے کرنے کے لیے برٹین نارمن BN-2 آئی لینڈر ہوائی جہاز کا استعمال کیا جاتا ہے جسے خاص طور پر اس مشکل موسمی حالات کے دوران اس مختصر فاصلے پر سفر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دنیا کی سب سے لمبی رہائشی عمارت کس ملک میں ہے؟

رپورٹس کے مطابق شمالی اسکاٹ لینڈ میں جزائر کے رہائشیوں کے لیے سفر کرنے کے دو ہی آپشن ہیں کشتی یا پھر ہوائی جہاز، کشتی کا سفر پانی کے بہاؤ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کافی مشکل ہے اس لیے وہاں کے لوگ ہوائی جہاز پر سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس پرواز کا دورانیہ عام طور پر 90 سیکنڈز ہے لیکن اگر ہوا موافق ہو تو اس پرواز کا وقت صرف 53 سیکنڈز ہے۔

یہ پرواز مقامی کمیونٹی کے لیے ایک ضروری سفری سہولت ہے جو جزائر کے درمیان تیز اور قابل اعتماد نقل و حمل فراہم کرتی ہے اور دنیا بھر میں ہوا بازی کے شوقین افراد کی خصوصی توجہ کا مرکز بھی بن گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے