اسلام آباد (مانند نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اقدام کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جاسکیں گی، فیلڈ ڈیوٹی کی گاڑیوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این او سی لینے والے نئے 170 پٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ’گرین انرجی‘ کا فروغ ترجیح ہے۔

چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ صوبہ میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کروائی جائیگی، نئے پیٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کے بغیر کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے