اسلام آباد (مانند نیوز)ایئرپورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کی مختلف اوقات میں بندش کا نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق کراچی لاہور فلائٹ ریجن کے مختلف فضائی روٹس دو روز مختلف اوقات میں بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14 اور 15 جنوری کو بند ہوں گے۔

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی

اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے، کمرشل ایئرلائنز کے پائلٹوں کو متبادل روٹس کے ذریعے طیاروں کو اڑانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹم کے مطابق اس دوران مخصوص فضائی روٹس کی جگہ متبادل روٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے