لاہور: ( مانند نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ارفع کریم کو ان کی 14ویں برسی کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ نو سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کے لیے ایک مثال ہیں، پاکستان کی ہونہار اور ذہین ترین بیٹی ارفع کریم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ارفع کریم نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن سے اپنے سفر کا آغاز کیا جسے ہم مزید عروج تک لے کر جائیں گے، انہوں نے ارفع کریم کو پاکستان کی قابلِ فخر اور باعثِ ناز بیٹی قرار دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کے بیٹوں اور بیٹیوں کو آئی ٹی کے میدان میں مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ بھی لانچ کیا گیا ہے، نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی۔مزید برآں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بہترین غیر ملکی اداروں کے کیمپس بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی آئی ٹی تعلیم اور مواقع فراہم کیے جا سکیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے