اسلام آباد (مانند نیوز)وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکا نے وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی اپنی پہلی فروخت مکمل کر لی ہے۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزویلا کے تیل کی اضافی فروخت متوقع ہے۔

امریکا کا وینزویلا کے صدر مادورو کےخلاف کریمنل چارجز کا اعلان

گزشتہ ماہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے نیویارک کی جیل منتقل کردیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کہا تھا کہ وہ وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کے تیل کی تباہ شدہ صنعت کی تعمیرنو کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے