اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں، متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

گل پلازہ آتشزدگی میں کوتاہی سامنے آئی تو سخت کارروائی ہوگی: شرجیل میمن

وزیراعظم نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام تر ہمدردیاں آگ متاثرین کے ساتھ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے