اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

جنید صفدر اور شانزے شیخ کی مہندی اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہیں۔

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور اس کی وجہ ان کے مہنگے جوڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیٹے کی مہندی کی تقریب کے لیے مشہور پاکستانی ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائن کیے ہوئے پیلے رنگ کے خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا جس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں۔

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام
نومی انصاری کی آفیشل ویب سائٹ پر جوڑوں کی قیمتیں درج نہیں ہوتیں لیکن زیادہ تر ان کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑوں کی قیمت 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہی ہوتی ہے۔

مریم نواز نے بیٹے کی بارات کے دن پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کے ڈیزائن کیے ہوئے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا، ان کے جوڑے پر دھاگے اور سلور زردوزی کا بھاری بھرکم کام نمایاں تھا۔

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام
یہ خوبصورت جوڑا اقبال حسین کی پریمیم برائیڈل لائن میں شامل ہے اور برانڈ کی مخصوص قیمتوں کے مطابق اس جوڑے کی قیمت 2 سے 4 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے کی شادی کی تقریبات سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے