ملاکنڈ (نمائندہ مانند)مالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں بیوی نے شوہرکو قتل کرکےنعش کو گھر کے صحن میں دفنادیا شامل تفتیش بیوی نے اعتراف جرم کرلیاضلع مالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں لطف الرحمن عرف نوشاد نامی شخص گزشتہ دو ہفتہ سے لاپتہ ہوگئے تھے ان کے بھائیوں نے لیویز پوسٹ سخاکوٹ میں بھائی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ بھی درج کروائی تھی مالاکنڈ لیویز نے واقعے کی تفتیش شروع کی اور ان کی بیوی کو شامل تفتیش کیا تفتیش کے دوران ملزمہ نے اپنے شوہرکوقتل کرنے کااعترافی جرم کرلیا مالاکنڈ لیویز نے ملزمہ بیوی کی نشاندہی پر ان کے گھر کے اندر کھدائی کی اور نعش نکال لی گئی ایڈیشنل اے سی وحیداللہ خان نے میڈیا کو بتایاکہ قتل میں استعمال ہونیوالا بندوق بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی باریک بینی کے ساتھ تفتیش جاری ہے۔