اسلام آباد (مانند نیوز)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 10 ہزار 888 روپے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 123 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4840 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3686 روپے اضافہ ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے