اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی ریاست راجستھان میں قتل کے دو سزا یافتہ مجرمان جیل میں ملنے اور محبت میں گرفتار ہونے کے بعد پیرول پر رہائی پا کر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے جرم میں سزا یافتہ پریا سیٹھ عرف نیہا سیٹھ اور مجرم ہنومان پرساد کو راجستھان ہائی کورٹ نے شادی کے لیے 15 دن کی ایمرجنسی پیرول دی ہے۔ دونوں کی آج شادی ہو رہی ہے۔

بھارت: ’سائیکو کلر‘ کے نام سے مشہور ملزم کو عمر قید کی سزا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پریا سیٹھ ایک ماڈل رہ چکی ہے اور وہ ایک آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے ملنے والے نوجوان دشینت شرما کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ یہ قتل 2018ء میں اغواء اور تاوان کے منصوبے کے تحت کیا گیا تھا۔ لاش کو سوٹ کیس میں بند کر کے پہاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔ وہ اس وقت سانگانیَر اوپن جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

دوسری جانب ہنومان پرساد ایک انتہائی سنگین مقدمے میں سزا یافتہ مجرم ہے۔ اس نے 2017ء میں اپنی گرل فرینڈ کے کہنے پر اس کے شوہر اور چار بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کو الور شہر کے سب سے ہولناک قتل کیسز میں شمار کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے دونوں مجرمان کی ملاقات چھ ماہ قبل جیل میں ہوئی تھی جہاں سے ان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی جو اب شادی کے رشتے میں بدلنے جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے