اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی ریاست جارجیا میں ایک بھارتی خاندان کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی نژاد خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب گھر میں تین بچے بھی موجود تھے۔

بھارتی قونصل خانے اٹلانٹا کے مطابق مقتولین میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔ قونصل خانے نے واقعے سے متعلق بتایا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

جارجیا کی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 51 سالہ وجے کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اس کی اہلیہ میمو ڈوگرا، گورو کمار، ندھی چندر اور ہریش چندر شامل ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت تین بچے گھر میں موجود تھے جنہوں نے جان بچانے کے لیے الماری میں چھپ کر پناہ لی۔ ایک بچے نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی جس کے باعث اہلکار چند منٹوں میں ہی موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں بچے محفوظ رہے اور بعد ازاں ایک رشتہ دار کے حوالے کر دیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نژاد ملزم پر قتل، ہراساں کرنے اور بچوں پر ظلم سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے