اسلام آباد (مانند نیوز)اگر چند ہفتوں کی تاخیر سے ملنے والے آن لائن آرڈر کے حوالے سے آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ڈیلیز نے دیر کردی تو ایک بار پھر سوچ لیں کیونکہ لیبیا کی ایک دکاندار کو 2010ء میں دیا گیا آرڈر حال ہی میں موصول ہوا ہے۔

لیبیا کے شہر طرابلس میں ایک حیران کن اور غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب خانہ جنگی سے قبل دیا گیا آرڈر طویل تاخیر کے بعد بالآخر اپنی منزل تک پہنچ گیا۔

لیبیا کی ایک موبائل فون شاپ کو نوکیا موبائل فونز کی کھیپ 16 سال گزرنے کے بعد حال ہی میں موصول ہوئی۔

طرابلس میں واقع ایک دکاندار نے نوکیا فونز سال 2010ء میں آرڈر کیے تھے، تاہم 2011ء میں لیبیا میں شروع ہونے والی خانہ جنگی اور طویل سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک کا لاجسٹک، کسٹمز اور تجارتی نظام شدید متاثر ہوا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں یہ کھیپ مختلف گوداموں میں ہی پھنسی رہی اور کبھی اپنی منزل تک نہ پہنچ سکی۔

بالآخر رواں ماہ 2026 میں یہ طویل عرصے سے گمشدہ پیکج مکمل طور پر محفوظ حالت میں دکان پر پہنچ گیا۔ کھیپ کھولنے پر دکاندار حیرت زدہ رہ گیا، جبکہ یہ واقعہ دیکھنے والوں کے لیے بھی تجسس اور دلچسپی کا باعث بن گیا۔

موصول ہونے والے موبائل فونز کلاسک نوکیا ماڈلز پر مشتمل تھے، جو آج کے اسمارٹ فون کے دور میں ماضی کی یادگار سمجھے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دکاندار اور دیگر افراد کو فونز کا معائنہ کرنے کے دوران ہنستے ہوئے اور مذاق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جیسے کہ وہان فونز کو مزاحیہ انداز میں قیمتی نوادرات یا ماضی کے اینٹیک قرار دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے