اسلام آباد (مانند نیوز)جہاز میں سیٹس کھڑکیوں کے بالکل سامنے نہیں ہوتیں اور عموماََ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سیٹوں کی یہ ترتیب مسافروں کے تحفظ کے لیے ہوتی ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاز میں کھڑکیاں اس کی ساخت کے مطابق بنائی جاتی ہیں اور اونچائی پر دباؤ کی تبدیلیوں کو برداشت کرنے کے لیے جہاز کو جتنی مضبوطی درکار ہوتی ہے اسی حساب سے اس کی تمام سیٹس کے درمیان فاصلہ رکھا جاتا ہے۔

جہاز ساز کمپنیوں کا مقصد ایک معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی حفاظت سے سمجھوتہ کیے بغیر اپنی آمدنی کو بڑھانا بھی ہے۔

ہوائی جہاز اپنے پیچھے یہ سفید لکیریں کیوں چھوڑ جاتے ہیں؟

جہاز کی سیٹس کو کھڑکیوں کی سیدھ میں لانے سے اس میں زیادہ سیٹیں لگانا مشکل ہوگا اور حفاظتی معیار کی وجہ سے طیارہ ساز کمپنیوں کی آمدنی میں کمی آئے گی۔ اسی لیے کمپنیوں نے جہاز میں سیٹس لگانے کے لیے اپنا ایک معیاری طریقے کار بنایا ہوا ہے اور جہاز میں سیٹس ہمیشہ اسی طریقے کار کے حساب سے لگاتی ہیں۔

تمام ہوائی جہازوں کے ڈیزائن اور ان میں کھڑکیوں کی پوزیشن مختلف ہوتی ہے، ہر جہاز کے ڈیزائن اور اس کی کھڑکیوں کی پوزیشن کے حساب سے ان کی سیدھ میں سیٹیں لگانے سے جہاز ساز کمپنیوں کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

اس لیے جہاز میں سیٹیں لگانے کا معیاری طریقہ کار اور جہاز میں کھڑکیوں کی پوزیشن، دونوں شاذ و نادر ہی مماثل ہوتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے