پشاور(مانند نیوز )جمعیت طلباء اسلام ضلع مردان کے زیرِ اہتمام سیرتِ رسول ﷺ کو عام کرنے اور نوجوان نسل میں دینی شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک عظیم الشان سیرت کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں ضلع مردان کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور مدارس سے تعلق رکھنے والے تقریباً 900 طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔یہ سیرت کوئز ٹیسٹ ایٹا (ETA) کی جانب سے تیار کیا گیا تھا، جو 100 ایم سی کیوز پر مشتمل تھا۔ امتحانی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس کے لیے ضلع مردان کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ نے بطور نگران فرائض سرانجام دیے۔ امتحانی ماحول نہایت منظم اور پُرامن رہا۔نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ثوبیہ گل بنت تاج خان نے حاصل کی، جنہیں 50 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔دوسری پوزیشن محمد شہیر بن ظہیر محمد کے نام رہی، جنہیں 30 ہزار روپے دیے گئے جبکہ تیسری پوزیشن سارہ حنیف بنت حنیف اللہ نے حاصل کی اور انہیں 15 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔اس کے علاوہ ٹاپ ٹونٹی میں آنے والے طلباء و طالبات کو شیلڈز سے نوازا گیا۔تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش، جمعیت طلباء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر طاہر شاہ، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ فرمان اللہ ایڈووکیٹ اور صوبائی مالیات حاجی نور الاسلام نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع مردان کے امیر مولانا امانت شاہ حقانی، شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا ضیائاللہ جان ہاشمی، سینئر نائب صدر مولانا عاقل انصاری، مولانا محمد علی شاہ اور قاری جنید احمد بھی موجود تھے۔جمعیت طلباء اسلام ضلع مردان کے ترجمان مسعود شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سیرت کوئز جیسے تعلیمی و فکری پروگراموں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، ان شاء اللہ عیدالفطر کے بعد ایک بڑے تعلیمی کنونشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے