پشاور( مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی باہمت اور باصلاحیت کھلاڑی گل پری نے ایک بار پھر پاکستان اور اپنے صوبے کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں بطور لوئر ڈویژن کلرک (LDC) فرائض انجام دینے والی گل پری کھیلوں کے میدان میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شاندار پہچان رکھتی ہیں۔گل پری کا تعلق کھیلوں کے شعبے سے ہے اور وہ بیسبال اور لیکروس جیسے جدید اور کم معروف کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ فروری 2025 میں جاپان کے شہر اوکیناوا میں منعقد ہونے والی Okinawa Lacrosse Women’s Open Championship میں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جو پاکستان میں لیکروس کھیل کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔اس نمایاں کامیابی کے بعد گل پری کو ایک مرتبہ پھر پاکستان لیکروس ٹیم کی کپتان منتخب کیا گیا ہے، جو نہ صرف مردان بلکہ پورے خیبر پختونخوا اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم سے مزید عالمی کامیابیوں کی امید کی جا رہی ہے۔گل پری اس وقت آئندہ ایشین لیکروس گیمز کی تیاری میں مصروف ہیں، جو یکم فروری سے 6 فروری تک ریاض (سعودی عرب) میں منعقد ہوں گے۔ ان کا عزم ہے کہ وہ ایک بار پھر قومی پرچم سربلند کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتیں۔گل پری کی کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اگر حوصلہ، محنت اور لگن ہو تو پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں اور آنے والی نسل کے لیے مشعلِ راہ بن سکتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے