پبی (نما ئندہ )تحصیل پبی کے گور نمنٹ پرائمری اسکولوں کے سالانہ اسپورٹس مقابلوں کے تقسیمِ انعامات گور نمنٹ پر ائمری سکول نمبر1تارو جبہ میں منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصو صی ایس ڈی ای او مر دا نہ پبی میاں محمد عر فان اور اے ایس ڈی ای او سر کل پبی محمد ارشد تھے تقریب کا انعقاد تحصیل پبی کے سکولز لیڈرزنے کیا تھا تقریب میں طلبہ، اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے مہمانِ خصوصی ایس ڈی او محمد عرفان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ ذہنی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے بچوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ ملتا ہے، جو ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
محمد عرفان نے سکولز لیڈرزاور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کی بہتر تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس طرح کی تقریبات طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، لگن اور دیانت داری سے تعلیم و کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ سکولز لیڈرزنے بہت محنت سے سا لا نہ سپورٹس مقا بلوں کا انعقاد کیا تھا جو کلسٹر،سر کلز اور تحصیل کی سطح پر کھیلوں اور انڈور مقابلوں کا انعقاد کیا تھاتقریب سے اے ایس ڈی ای او سر کل پبی محمد ارشد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کھیل بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے طلبہ میں نظم و ضبط، تعاون اور مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے سکول لیڈر میاں فرحان نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سالا نہ مقا بلوں کے کا میاب انعقاد کا سہرہ میرے تمام ٹیم سکولز لیڈرز اساتذہ اور افسران کے سر ہیں اس مر تب ہم نے کلسٹر،سر کلز اور تحصیل سطح پر پوزیشن حا صل کر نے والے طلباء میں ٹرا فیاں اور میڈلز تقسیم کئے تقریب کے اختتام پر ایس ڈی ای او مر دا نہ پبی میاں محمد عر فان، اے ایس ڈی ای او سر کل پبی محمد ارشد سکولز لیڈرز اور اساتذہ نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے اور کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی گئی۔ شرکاء نے تقریب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے