لاہور (مانند نیوز)لاہور میں بسنت کے لیے پتنگوں اور ڈور کی فروخت آج سے شروع ہوگئی۔ بسنت کے دوران پتنگ سازی یا فروخت کے لیے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ صرف رجسٹرڈ سیلز پوائنٹس پر ہی پتنگیں اور ڈور مل سکے گی۔

بسنت کیلئے پتنگوں اور ڈور کی فروخت کل سے شروع ہوگی

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ صرف منظور شدہ سائز کی پتنگیں ہی بنائی جائیں گی، کاٹن کے 9 دھاگوں والی ڈور کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چرخی، تیز مانجھا، نائلون یا پلاسٹک کی ڈور استعمال کرنا جرم ہوگا، جبکہ موٹرسائیکل سوار لوہے کی حفاظتی راڈ لگائیں گے۔

اس سے قبل پتنگ بازی کے شوقین بڑی تعداد میں رات 12 بجے سے بھی پہلے اندرون لاہور موچی گیٹ پتنگیں اور ڈور خریدنے جا پہنچے، مگر دکانداروں نے کہا کہ دکانیں صبح کھلیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پتنگیں اور ڈور صرف رجسٹرڈ افراد ہی خرید سکیں گے۔

خیال رہے کہ لاہور میں بسنت صرف پتنگ بازی نہیں روزگار سے جڑی ایک صعنت تھی۔ 2007 میں بسنت پر پابندی سے پتنگ سازی اور ڈور کے کاروبار سے وابستہ ڈھیروں خاندان معاشی مشکلات کا شکار رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت ہر سال منانے کے لیے سب کی ذمے داری ہے کہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے