اسلام‌آباد (مانند نیوز)قازقستانی آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم چیمپئن ایلینا ریباکینا نے روایتی فوٹو شوٹ کرایا۔

ایلینا ریباکینا کا تعلق قازقستان سے ہے۔

ورلڈ نمبر ون سیڈ آریانا سبالنکا کو شکست دینے والی آسٹریلین اوپن چیمپئن ایلینا ریباکینا کا فوٹو شوٹ میلبرن کے یارا ریور بنک پر ہوا۔

ایلینا ریباکینا کا کہنا ہے کہ میرا میلبرن میں وقت بہت اچھا گزرا، میلبرن کی ایک خوبصورت صبح میں فوٹ شوٹ سے لطف اندوز ہوئی۔

— تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں ہر کسی نے بہت سپورٹ کیا۔ اس سے میں متحرک ہوئی۔ سب کا شکریہ آئندہ برس دوبارہ یہاں آنے کی منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ ایلینا ریباکینا نے فائنل میں نمبر ون سیڈ آریانا سبالنکا کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے